01 March 2015 - 07:39
News ID: 7860
فونت
جے ایس او طالبات پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان نے اسماء زھراء زیدی کو کراچی کی اور مہک رباب کو ملتان کی ڈویژنل آرگنائزر نامزد کئے جانے کی خبر دی ۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی ترجمان شجیعہ زھراء علوی نے اعلان کیا: مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے اسماء زھراء زیدی کو کراچی کی ڈویژنل آرگنائزر اور مہک رباب کو ملتان کی ڈویژنل آرگنائزر نامزد کیا ہے تو اپنے اپنے علاقہ کے تمام امور کو انجام دیں گی ۔ 


انھوں نے طالبات تنظیم کی پر جوش سرگرمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات تنظیم سازی کے مراحل تیزی سے طے کر رہی ہے اور خواہران ملت کی تربیت و کرداری سازی کے لئے کوشاں ہے ۔


ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسی لئے جے ایس او طالبات پاکستان قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی ہدایات کے مطابق اپریل میں ماہ تربیت منانے جا رہی ہے جس میں ملک بھر میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا ۔


مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے کہا : ایسی خواہران جو ملت کے لئے درد  رکھتی ہیں اور خواہران ملت کی کردار سازی میں معاونت کرنا چاہتی ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں ہم انشاء اللہ انکو موقع دیں گے اور قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی عظیم قیادت کے زیر سایہ  الٰہی تنظیم جے ایس او پاکستان طالبات کی خدمت کریں گی۔ 


انہوں نے ملتان میں مہک رباب کے سلسلہ میں کہا: اس ڈیویژن میں تنظیم کے اہداف کو انجام دیتے ہوئے دین مبین اسلام کی خدمت میں مشغول رہیں گی ۔


سیدہ سدرہ نقوی نے مہک رباب کو ہونہار طالبہ بتاتے ہوئے کہا : وہ اپنی یونیورسٹی میں بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں اور اب قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی عظیم قیادت کے زیر سایہ الٰہی تنظیم جے ایس او طالبات پاکستان کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔


انہوں نے ملتان ڈویژنل آرگنائزر کو ایک فعال و سرگرم کارکن جانتے ہوئے بیان کیا : الٰہی تنظیم کے لئے ایسی ہی کارکنان کی ضرورت ہے اور جے ایس او طالبات پاکستان کی تمام ڈویژنل آرگنائزرزبہترین طالبات ہیں اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سب سے بڑی کامیابی یہی ہے کہ ہونہار طالبات اسکا حصہ بنیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬