‫‫کیٹیگری‬ :
07 March 2015 - 14:59
News ID: 7878
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی:
رسا نیوز ایجنسی - ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا : نیتن یاھو اور اس کے مغربی حامی ایران کو اپنے مطالبات منوانے پر کھبی مجبور کرنے مجبور نہیں کرسکتے ۔
آيت اللہ امامي کاشاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی کے خطبہ میں امریکی کانگریس میں صیہونی وزیر اعظم کے خطاب کی طرف اشارہ کیا اور کہا: انہوں نے اپنی اوٹ پٹانگ باتوں میں ایران کو فقط اسرائیل ہی کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے عظیم خطرہ جانا ۔


انہوں نے نیتن یاہو کے بیان کے جواب میں کہا: ایران نے 36 سال کی مدت میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہونچایا ہے اس کے علاوہ خود ہم نے 8 سال جنگ کی سختیاں برداشت کی ہیں ۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے واضح طور پر کہا: مذاکرات نتیجہ بخش نہ ہونے کی صورت میں ایران کسی مشکل سے روبرو نہ ہوگا ۔


انہوں نے مزید کہا: ایٹمی مذاکرات کامیاب بھی نہ ہونے کی صورت میں بھی ہم نے ساری دنیا کو یہ بتادیا کہ ہم منطق پر یقین رکھتے ہیں جبکہ پانچ جمع ایک گروپ تسلط پسندی اور سامراجی ذہنیت کا ملک ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران اور 5+1 گروپ کے مابین ایٹمی معاہدہ طرفین کے لئے سودمند ہے کہا: اگر مذاکرات نتیجہ بخش نہ ہوئے تو ایران کی جیت اور مغربی ممالک کی ہار ہے جبکہ معاہدے دونوں کے حق میں بہتر ہے ۔


آیت اللہ امامی کاشانی نے مزید کہا: ایران نے مذاکرات کے ذریعہ پوری دنیا پر اپنی نیک نیتی کو ثابت کردیا کہ جو ہمارے لئے ایک کامیابی شمار کی جاتی ہے ۔


انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کسی کے لئے بھی خطرہ نہیں ہے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران اسلام، ایمان اور عدل وانصاف کی بنیادوں پر قائم ہے اور ان چیزوں کا منادی ایران کا آئین اور فقیہ جامع الشرایط ہے ۔ 


تہران کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عزت، طاقت اور سربلندی کا حامل ہے کہا: صیہونی وزیر آعظم کی یہ سوچ کہ اگر ایٹمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران مسائل میں گرفتار ہوجائے گا ، ان کی یہ آرزو کبھی بھی پوری نہیں ہوگی ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: صیہونی حکام، ایران کو دنیا کے لئے خطرہ بتاتے ہیں ان سے سوال کیا جانا چاہئے کہ اس دنیا سے ان کی مراد کیا ہے جس کے لئے وہ ایران کو خطرہ قراردیتے ہیں؟ جبکہ یہ لوگ خود دنیا کے لئے عظیم خطرہ ہیں اور اقوام عالم پر جنگیں مسلط کرتے ہیں -


آیت اللہ امامی کاشانی نے یہ کہتے ہوئے مغرب ثقافتی حملے کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں اسلام کا خوف ڈالنا چاہتے ہیں کہا: ہم اپنی فعالیتیوں کے ذریعہ سچے اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور اسلام کی شناسائی کے حوالہ سے رھبر معظم انقلاب اسلامی کا خط بہت موثر رہا ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے روز شہادت کی مناسبت تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : آپ عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں اور جوان نسل کو آپ کی پیروی کرنی چاہئے-

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬