‫‫کیٹیگری‬ :
09 March 2015 - 15:24
News ID: 7891
فونت
آیت الله مظاهری:
رسا نیوز ایجنسی - حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے کہا: حکومت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ اپنی سرزمین میں تمام سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت کرے ۔
حضرت آيت الله مظاهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے صوبہ اصفھان کی ثقافتی میراث، دستکاری اور سیاحتی انتظامیہ سے ملاقات میں اسلامی ممالک میں دیگر ممالک کے سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت کی تاکید کی ۔   


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دین اسلام نے تمام انسانوں کے ساتھ عدل و انصاف کے ساتھ پیش آنے کی تاکید کی ہے کہا: اسلام کی نگاہ میں تمام انسان کی جان و مال محترم و محفوظ ہے اور حکومت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملک کے دائرے میں تمام سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت کرے، اور یہ اسلام کا واضح اور روشن حکم ہے ۔


حضرت آیت الله مظاهری نے مزید کہا: مسجد امام خمینی(ره)، مسجد شیخ لطف الله اور دیگر آثار قدیمہ کو سیاحوں کے لئے آمادہ کیا جائے ۔


انہوں نے بیان کیا: ہم معتقد ہیں کہ آثار قدیمہ کی تخریب چاہے جس کے ذریعہ ہو بہت بڑا نقصان ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬