رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 14 مارچ کو قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے سفر لیہ پر شاندار، بے مثال اور تاریخی استقبال کرنے کا اعلان کیا ۔
جے ایس او لیہ پاکستان کے آرگنائزر ناظم عباس نے کہا: 14 مارچ کو جے ایس او کے جوان لیہ کی سرزمین پر اپنے محبوب قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔
مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے خطاب میں یہ کہتے ہوئے کہ موجودہ دور میں ملت تشیع کی کامیابی کا واحد راستہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت کو تسلیم کرنے میں ہے کہا: دشمن نے کئی طرح سے سازشیں کیں اور پاکستان میں ملت تشیع کو ایک کونے سے لگانے کی کوشش کی لیکن ہمارا سلام ہو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ قیادت کو کہ آج ملت تشیع سر اٹھا کر کھڑی ہے اور شیعہ کو ایک سائیڈ سے لگانے والے آج خود اس ملک میں ذلیل و رسوا ہو چکے ہیں ۔
ناظم عباس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی کی ایک آواز پر پاکستان کے طول وعرض سے کئی آوازیں لبیک کہنے والی ہوں گی جس کا ایک معمولی سا مظاہر ہ ہم 41 مارچ کو لیہ میں قائد کا استقبال کر کے کریں گے کہا: سب یہ جان لیں کہ یہ صرف ایک لیہ نہیں بلکہ پاکستان کے ہر کونے سے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایسے عشاق کے قافلے نکلیں گے ۔