16 March 2015 - 16:34
News ID: 7921
فونت
عراقی شیعہ عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین نے عراق کی عوام فورس پر الازهر مصر کے حملہ کو ظالم کی حمایت اور مظلوم کی دل شکنی جانا ۔
آيت الله شيخ محمد باقر ناصري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے عراق سے رپورٹ کے مطابق، ناصریہ عراق کے علمائے کرام میں سے آیت الله شیخ محمد باقر ناصری نے عراقی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں عراق کی عوام فورس پر الازهر مصر کے حملہ اور اسے جنایتکار و قاتل کہے جانے پر شدید رد عمل کا اظھار کیا ۔


انہوں نے کہا: عراق کے شمالی اور مغربی صوبوں کی آزادی میں داعش سے بر سر پیکار عوام فورس کے سلسلہ میں الازھر کے بیانات ان کی عدم آگاہی کی نشانی ہے ۔


آیت الله ناصری نے مزید کہا: ہم جبکہ مرجع عالی قدر حضرت آیت الله سید علی سیستانی کے فتوے پر عمل پیرا عوامی فورس کے ہاتھوں داعش کے پنجے سے علاقہ کی آزادی کی خبر سن کر اظھار مسرت میں مصروف تھے الازھر کے حیرت انگیز بیانیہ سے روبرو ہوئے ۔


اس عراقی عالم دین نے الازھر کو عالم اسلام کے مشترک منافع کو نگاہ میں رکھنے کی دعوت دی اور کہا: الازھر تمام اسلامی مذاھب و فرقوں کے درمیان اعتدال کی نشانی رہا ہے مگر آج  ظالم کیساتھ اور مظلوم کیخلاف ہے ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬