رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 13 اور 14 مارچ سن 2015 کراچی کے اضلاع ملیر اور کورنگی کا دورہ کیا ۔
اس رپورٹ کے مطابق وہ 13 مارچ کو ڈسٹرکٹ ملیر جعفر طیار میں المنتظر ماڈل سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس اسکول کے اسٹاف سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔
جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے اپنے اس دورہ میں خواہر شہلا رضوی کو ڈسٹرکٹ ملیر کی آرگنائزر نامزد کیا اور تنظیمی امور سے متعلق رہنمائی کی۔
انہوں نے 14 مارچ ضلع کورنگی کے علاقوں میں عوامی کالونی ، بلال کالونی اور کورنگی پچاس ڈی کا دورہ کیا اور کارکنان سے اور علاقے کی خواتین سے خطاب بھی کیا اور ان علاقہ میں نئے یونٹ قائم بھی کیا ۔
مرکزی آرگنائزر نے اپنے اس دورہ میں خواہر سکینہ نذیر کو ضلع کورنگی کی آرگنائزر نامزد کیا۔
سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے بیان میں اظیار کیا کہ انکا دورہ ء کراچی بے حد کامیاب ثابت ہوا ہے اب تک 11 یونٹ قائم کئے جا چکے ہیں اور 4 اضلاع کی ڈسٹرکٹ آرگنائزرز نامزد کر دی گئی ہیں ۔ اب ہم ان خواہران کی تربیت کرتے ہوئے انکو انشاء اللہ فعال بنائیں گے ۔