رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر عبداللہ رضا نے آج اسلام آباد میں شیعہ علماء کونسل ضلع اسلام آباد کے صدر جناب تصور عباس سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شیعہ علماء کونسل ضلع اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری جناب تصور عباس نے ضلع بھر میں جے ایس او پاکستان کو فعال کرنے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
جناب تصور عباس نے بیان کیا : آج ملک جس صورت حال سے گزر رہا ہے اس میں طلباء کا یہ فریضہ بنتا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی کارکردگی کو پہلے سے بہتر بناتے ہوئے ملک و قوم کے لیے ایک کارآمد شہری کا کردار ادا کریں۔ اگر ہم یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کے میدان میں سب سے آگے ہو تو ہمیں تعلیمی کارکردگی کو بہتر کرنا ہو گا۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرے اور قوم و ملت کے لیے اپنی خدمات پیش کرے۔
دوران ملاقات دویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عبداللہ رضا نے انہیں اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا اور تعلیمی اور تربیتی منصوبے ان کے سامنے پیش کی۔ اور انہیں بتایا کہ جے ایس او پاکستان بہت جلد ایک اجلاس بلا رہی ہے اس میں ہم تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کو ختمی شکل دے کر پورے ڈویژن میں اپنے تربیتی پروگراموں کوبھرپور طریقے سے شروع کریں گی۔ جس پر شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری نے ان کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔