رسا نیوز ایجنسی کے عراق کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق پارلیہ مینٹ اسپیکر کے نائب اول حجت الاسلام شیخ همام حمودی نے حلبچہ المیہ کی مناسبت اور مردمی متحدہ فوج کے ساتھ اتحاد کے سلسلہ میں پارلیہ منٹ میں منعقدہ تقریب میں سباکر المیہ کے جرم کے مرتکبین کا انجام صدام کے جیسا ہونا جانا ہے ۔
حجت الاسلام حمودی نے عیسائی ، ترکمنی ، عرب ، کرد ،شبک اور عراق کے تمام شہریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے وضاحت کی : کئی سال پہلے صدام کی آمری حکومت کے خلاف کردستان میں متحد ہوئے اور ہم لوگوں کا خون ایک دوسرے کے ساتھ مخلوط ہوا اور اس راہ میں زخمی و شہید دیا گیا ، جنوب کے ہورہا میں بھی قربانی دی اور رمادی میں بھی اس علاقہ کے اصل قبیلہ کے انتفادہ کا مشاہدہ کیا ۔
اسلامی اعلی کونسل کے سینئر ممبر نے وضاحت کی : اس وقت ہم سب لوگ داعش کے نشانہ پر ہیں اس طرح کہ کردستان میں پیشمرک فوج ، الانبار میں سنی قبیلہ اور عوامی متحدہ فوج پوری ملک میں داعش دہشت گرد سے جنگ میں مشغول ہیں ۔ مسلحہ فوج بھی اس دہشت گردوں سے جنگ کر رہے ہیں تا کہ اس اتحاد کے ساتھ کامیابی حاصل ہو ۔
انہوں نے بالواسطہ عراق کے عوامی فوج کے خلاف الازہر کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جو لوگ اس کوشش میں ہیں کہ عراقی قوم کے درمیان داعش سے جنگ کو مذہبی جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش میں ہیں وہ ناکام و برباد ہیں کیونکہ داعش اہل سنت و شیعہ و ایزدی و عیسائی سبھوں کے دشمنوں میں سے ہے ۔