رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان شرقی میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله محسن مجتهد شبستری نے اس ہفتہ مصلی اعظم امام خمینی (ره) تبریز میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان خطے کی موجودہ حالات و تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : عراقی فوج و عوامی رضاکار فورس کی طرف سے عراق کے تکریت صوبہ کی آزاد سازی آپریشن میں ترقی کو اسلام کے قسم کھائے دشمن اور عالمی سامراجی کی رسوائی جانا ہے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ بہت ہی جلد ہم لوگ دہشت گرد گروہوں سے عراق کو آزاد دیکھے نگے بیان کیا : امید کی جاتی ہے کہ حکومت ، فوج اور عراقی رضاکار فورس کی ہمت اور اسی طرح ایران کے سردار قاسم سلیمانی کے کردار نے بہت ہی جلد اس علاقہ سے داعش دہشت گرد گروہ کو پاک کرنے میں کامیاب ہونگے ۔
خبرگان رہبری کے نمائندہ نے داعش دہشت گرد گروہ کو کچلنے میں عراقی فوج کی مسلسل کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : تکریت صوبہ میں تیل کا کنواں ہونے اور حکومت کے خلاف گروہ بعث پارٹی کا مرکز ہونے کی وجہ سے اسلام کے دشمن خاص کر سامراجیت کی پوری کوشش ہے کہ اس علاقہ کو داعش دہشت گروہ کے تحت نفوذ باقی رکھا جائے ۔
آیت الله مجتهد شبستری نے اسی طرح شام کے مجاہدین کے توسط سے امریکا کے جنگی جہاز کی تباہی کو اس ہفتہ کی دوسری خوشی کا خبر جانا ہے اور وضاحت کی : یہ خبر عالمی پیمانہ پر دنیا کے میڈیہ میں شایع ہو چکی ہے جو ایرانی قوم کی خوشی کا سبب ہے اور شام اور تمام آزادی خواہ قوم بھی یہی چاہتی ہے ۔