رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سعودی عرب اور اس کے متحدہ کی طرف سے یمن پر ہو رہے حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور ان ممالک سے فورا حملہ بند کرنے کی تاکید کی ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے سوئیزر لینڈ کے شہر لوزان میں رپورٹروں سے گفت و گو میں یمن کے حالات کے پیش نظر علاقائی اور مغربی ملکوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں منجملہ القاعدہ اور داعش کے ہمراہ تنگ نظرانہ کھیل میں نہ الجھیں۔
محمد جواد ظریف نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : یمن میں بحران کے آغاز سے ہی یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کے قیام کی ضرورت رہی ہے، جس کے ذریعہ ہی یمن کے بحران کا حل ممکن ہے۔
انہوں نے صنعا اور عدن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : عام شہریوں کے قتل عام و خون و خرابہ سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا : جنگی حالات سے پورے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھے گی اور اس معرکے میں شریک ہونے والے کسی بھی ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔
محمد جواد ظریف نے بیان کیا : ایران یمن کے بحران پر قابو پانے کے لئے اپنی تمام کوششیں جاری رکھے گا۔