30 March 2015 - 17:01
News ID: 7973
فونت
حجت الاسلام سید مقتدا صدر :
رسا نیوز ایجنسی ـ صدر تحریک کے رہنما نے عربی ممالک خاص کر سعودی عرب کو مذہبی مورچہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وضاحت کی : یمن میں عربی فوج کی مداخلت چاہے کسی بھی بہانہ سے انجام پائے اس ملک کی داخلی مسائل میں مداخلت شمار کیا جائے گا ، بے گناہوں کا خون رایگان نہیں جاتا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمين سيد مقتدا صدر

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدا صدر نے عربی ممالک خاص کر سعودی عرب کو مذہبی مورچہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وضاحت کی : یمن میں عربی فوج کی مداخلت چاہے کسی بھی بہانہ سے انجام پائے اس ملک کی داخلی مسائل میں مداخلت شمار کیا جائے گا جو اسلامی و عربی اتحاد کی مصلحت کے خلاف ہے ۔
صدر تحریک کے رہنما نے اپنے ایک پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : گذشتہ برسوں میں ہزاروں عراقی شہری صدام آمریت سے مقابلہ میں اپنی جان دے چکے ہیں اور اس وقت یمن کی عوام بھی اپنے نظام کی حفاظت کے راہ میں قتل عام ہو رہی ہے ۔
حجت الاسلام سید مقتدا صدر نے یمن کے بے گناہ عوام پر حملہ کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : سعودی عرب اور اس کے متحدہ کا یمن کے داخلی امور میں مداخلت کا انجام اچھا نہیں ہوگا ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬