
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بیان کیا : یمن پر بمباری اس ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یمن میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے : یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیہ کی طرف سے بے گناہ مسلمان و بچے و عورتوں پر ہو رہی جارحیت فورا بند ہونی چاہیے ۔
مرضیہ افخم نے عالمی اداروں اور عالمی ریڈ کراس تنظیم سے مطالبہ کرتے ہوئے وضاحت کی ہے : تمام امدادی تنظیموں کو چاہیئے کہ یمن میں جارحیت سے متاثر افراد کی فوری مدد کو پہنچے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا : یمن کے بحران کو حل کرنے کا جارحانہ اقدام غیر معقول ہے بلکہ اس سے مزید بحران و پیچیدگی میں اضافہ ہوگا ۔
مرضیہ افخم نے کہا : یمن میں تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں اور جماعتوں کو چاہیے کہ پہلے والے معاہدوں کے مطابق مذاکرات کی میز پرواپس آجائیں ۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض پٹھو ملکوں نے یمن کے نہتے و مظلوم عوام پر حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں جو عالم اسلام کے لئے لمحہ فکر ہے ۔