رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کی جانب سے یمن کے سلسلہ میں جاری کیا گیا ایک بیان میں کہا گیا ہے : پاکستان کو یمن تنازعہ کا حصہ بننے سے خطے کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے : اگر پاکستان نے یمن کی جنگ میں شرکت کی تو یہ آگ ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی، پاکستان کو اس جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، صورتحال کی نزاکت اور سنگینی کو سمجھنا چاہیے، اس وقت پاکستان خود حالت جنگ میں ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کی جانب سے بیانیہ میں بیان ہوا ہے : دہشت گردوں نے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، یہ دہشت گرد ہماری صفوں میں موجود ہیں۔ دہشت گرد پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر پاکستان کو بدامنی اور انتشار میں دھکیل رہے ہیں۔
اس پیغام میں ذکر ہوا ہے : پاکستان کے بہت سے علاقوں پر پاکستان کی ریاستی عمل داری موجود نہیں ہے۔ پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ وہ دوسروں کی جنگ میں آنکھیں بند کرکے چھلانگ لگا دے۔ ہم پہلے ہی سے افغانستان کی جنگ میں حصہ لینے کا انجام اب تک بھگت رہے ہیں۔ ملک اس وقت مختلف مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔