آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے درس خارج فقہ کے آغاز پر طلاب سے خطاب میں کہا: سنجیدگی اور پوری توانائی کیساتھ علم حاصل کریں تاکہ نوروز کی چھٹیوں میں بچے دروس کا تدارک کیا جاسکے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر طلاب سے خطاب میں کہا: سنجیدگی اور پوری توانائی کیساتھ علم حاصل کریں تاکہ نوروز کی چھٹیوں میں بچے دروس کا تدارک کیا جاسکے ۔
انہوں نے علماء اور افاضل حوزہ علمیہ قم سے درسی سلسلہ میں سنجیدگی اختیار کرنے کی تاکید کی اور کہا: نوروز کی اس لمبی چھٹی کے بعد اس بات پر اپنی کمر باندھیں کہ باقی رہ گئے دروس کا تدارک کریں گے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا: انشاء الله سنجیدگی اور پوری توانائی کیساتھ علم حاصل کریں گے ۔
واضح رہے کہ حضرت آیت الله مکارم شیرازی کا من جملہ ان مراجع میں سے شمار کیا جاتا ہے جو طویل چھٹی پر معترض ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے