رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سکریٹری حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں جناب فصیحی کی سربراہی میں ایک وفد سے ہونے والی ملاقات میں علاقہ کے مسائل کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی جارحیت پر خاموشی ٹھیک نہیں ہے ، آل سعود کا بادشاہی و شاہنشاہی نظام، اسلامی تعلیمات کی رو سے غیر شرعی ہے کہا: اپنے ملک میں بدترین آمریتی نظام نافذ کرنے والے آل سعود کس منہ سے یمن میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔؟
حجت الاسلام ڈومکی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ یمن کی قسمت کا فیصلہ یمنی عوام کو کرنے دیا جائے کہا: مشکل کی اس گھڑی میں ہم مظلومین کے ساتھ ہیں، آل سعود پہلے اپنے ملک میں جمہوریت نافذ کریں پھر دوسرے ممالک میں جمھوریت کے نفاذ کی باتیں کریں ۔
انہوں نے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا : ١٧ اپریل کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی ۔
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سکریٹری نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ و جماعات سے عوامی بیداری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: اتوار ١٩ اپریل کو عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں تمام شہروں میں کیمپ لگا کر بیلٹ پیپر پر عوام سے رائے لی جائے گی ۔
انہوں نے عوامی ریفرنڈم کا مقصد سندھ حکومت کی سست روی اور وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرنا ہے کہا: ہم عوامی طاقت سے سندھ حکومت کو وعدہ خلافی سے روکیں گے اور ٢٢ نکات پر عمل در آمد کرائیں گے۔