رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق کویت کے کچھ شیعہ عالم دین نے عراق کے اپنے سفر میں حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے نجف اشرف کے آفس میں مرجع تقلید سے ملاقات و گفت و گو کی ۔
حضرت آیت الله نجفی نے بیان کیا : حوزات علمیہ اہل بیت علیھم السلام کے تفکر و نظریہ جو اسلام کی اصل بنیاد ہے اس کی اشاعت کے ذریعہ عالم اسلام کی خدمت کرتا ہے ۔ حوزات علمیہ حقیقی اسلام کا پرچمدار ہے کہ جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آئمہ اطہار علیھم السلام کے مدرسہ سے حاصل کی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : دنیا کے تمام حوزات علمیہ نجف اشرف سے نشئت پائی ہیں ، حوزہ علمہ نجف اشرف کو تمام حوزات کی ماں کے عنوان سے شمار کیا جاتا ہے ۔ تمام حوزات علمیہ اپنے علوم و دروس حوزہ علمیہ نجف اشرف سے حاصل کی ہے اس مقدس شہر کے لئے یہ الھی نعمت ہے ۔
مرجع تقلید نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : حقیقی اسلام کا پرچم حضرت ولیعصر(عج) کی قیادت میں نجف اشرف سے لہرایا جائے گا ۔
حضرت آیت الله نجفی اپنی گفت و گو کے دوسرے حصہ میں داعش دہشت گرد گروہ سے جنگ میں عراق کے رضاکار مجاہدوں کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مجاہدوں کو مالی حمایت حاصل ہونی چاہیئے کیونکہ مسائیل و مشکلات کا حل رہنا حوصلہ میں اضافہ کا سبب ہوتا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : امید کرتا ہوں کہ عراق استحکام و سلامتی حاصل کرے گا ، شہدا کے لئے رحمت و جاوید بہشت اور زخمیوں کے لئے جلد شفا کے لئے خداوند عالم کی خدمت میں دعا کرتا ہوں ۔