06 April 2015 - 17:32
News ID: 8004
فونت
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کہا : پاکستان کو مشرق وسطی کے معاملات میں مصالحانہ کردرار ادا کرنا چاہئے ۔
حجت الاسلام والمسلمين سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے لاھور میں منعقد ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں ’’علمائے اسلام کانفرنس ‘‘  کے انعقاد کی خبر دی  ۔


اجلاس میں رہنماؤں نے کہا:  یہ بڑا بر وقت اقدام ہے ، پاکستان میں علمائے اسلام کے مابین اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے بھی اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ پاکستان میں علمائے اسلام کے مابین اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے کہا: ملی یکجہتی کونسل میں مصالحتی کمیشن موجود ہے جو کہ مختلف مسالک کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پیدا کرتا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: حکومت پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مشرق وسطی میں مصالحت کا کردار ادا کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬