‫‫کیٹیگری‬ :
08 April 2015 - 17:53
News ID: 8014
فونت
روحانی و اردوغان کی مشترکہ پریس کانفرنس:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹرحسن روحانی اور ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے گذشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: تہران اور انقرہ کے درمیان تعلقات میں توسیع انتہائی ضروری ہے ۔
روحاني اور اردوغان کي مشترکہ پريس کانفرنس روحاني اور اردوغان کي مشترکہ پريس کانفرنس روحاني اور اردوغان کي مشترکہ پريس کانفرنس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹرحسن روحانی اور ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے گذشتہ روز  ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: تہران و ترکی کے تعلقات بڑھانے کی تاکید کی ۔


ڈاکٹرروحانی نے رجب طیب اردوغان اور ان کے ہمراہ تشریف لانے والے وفد اور وزراء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: آج ترک صدر کے ساتھ ملاقات اور اسی طرح تعاون کی اعلیٰ کونسل کے اجلاس میں خطے کی امن و امان کی صورتحال اور دونوں ملکوں کی سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف تعاون کے بارے میں بات چیت ہوئی۔


ایرانی صدر مملکت نے مزید کہا : اس کے علاوہ دوطرفہ تجارتی لین دین کے فروغ اور خطے سے دہشت گردی اور قتل و غارت کے خاتمے کے لئے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔


ڈاکٹر روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کی حجم بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا : ہماری خواہش یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کی سالانہ شرح ، جو کہ اس وقت چودہ ارب ڈالر ہے، کو بڑھا کر تیس ارب ڈالر تک پہنچا دی جائے۔


انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت پر ترک صدر رجب طیب اردوغان اور ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا : لوزان میں ہونے والی مفاہمیت کا خیرمقدم کرنے پر بھی ہم ترک حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔


ڈاکٹر روحانی نے کہا : ہم نے ترک صدر کے ساتھ اور اس کے بعد وزراء کے اجلاس میں بھی شام، عراق اور فلسطین کے مسائل کے بارے میں بات چیت کے علاوہ یمن کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی ہے۔


انہوں نے واضح کیا : ایران اور ترکی کے درمیان یمن کے سلسلے میں مشترکہ نقاط پائے جاتے ہیں، کیونکہ دونوں ملکوں کے صدور اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ خطے میں امن و امان کے قیام اور جنگ اور خونریزی کا جلد از جلد خاتمہ کرنا چاہئے۔


ڈاکٹر روحانی نے آخر میں کہا : یمن میں جنگ بندی کے بعد ہی ایسے حالات بن سکتے ہیں کہ ہم انسان دوستانہ بنیادوں پر وہاں امدادی سامان بھیج سکیں۔


ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے دورہ تہران پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ہم نے انتہائی اہم معاملات پر بات چیت کی ہے-


انہوں نے کہا : دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطحی اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں ثقافت، تجارت اور اقتصادی امور سے متعلق لا‏ئحہ عمل طے پاگیا ہے۔


اردوغان نے خطے میں جاری بدامنی روکنے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا : علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں دونوں ممالک کی نظریات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔


دوسری جانب ایران اور ترکی کے تعاون کی اعلیٰ کونسل کا دوسرا اجلاس دونوں ملکوں کے صدور کی سربراہی میں منعقد ہوا اور اس اجلاس میں تہران ۔ انقرہ کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح 30 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ۔

 

نیز یمن میں امن و امان کی بحالی، یمن پر جاری جارحیت روکنے، انسانی ہمدردی کے تحت یمن کو امدادی اشیا کی فراہمی اور یمن میں مشترکہ حکومت کی تشکیل، یمن کے حوالے سے چار نکاتی ایجنڈے پر ایران ترک تعاون کی اعلیٰ کونسل میں اتفاق رائے ۔


ایرانی صدر جمھوریہ نے حسن روحانی نے ایران اور ترکی کے تعاون کی اعلی کونسل سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خطے میں امن و امان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے کہا : ایران اور ترکی کو خطے میں جاری بدامنی کے خاتمے کے لئے دیگر ملکوں سے سبقت لینی چاہئے۔


انہوں نے یمن کی صورتحال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : یمن کے حوالے سے چار نکات ایسے ہیں جن میں دونوں ملکوں کی نظریات میں مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬