07 April 2015 - 13:36
News ID: 8006
فونت
شام میں فوج کی طرف سے آپریشن کے نتیجہ میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے مختلف خطے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرشامی فوج کی طرف سے کاروائی میں داعش اور النصرہ گروہوں کے دو سو سے بھی زیادہ دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔
شام  فوج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف خطے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرشامی فوج کی طرف سے کاروائی میں داعش اور النصرہ گروہوں کے دو سو سے بھی زیادہ دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔

موصول رپورٹ کے مطابق شام کے شمالی علاقے کے ادلب میں فوجی کاروائی ہوئی جس میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اسی طرح اس ملک کے مغرب میں حمص اور دارالحکومت دمشق کے مضافات میں بھی فوج کی کاروائیوں میں داعش اور النصرہ محاذ کے دہشت گردوں کو اپنی  ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا اور کافی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

شام کی طرف سے ہوئی کاروائی میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے جنگی سازو سامان کو بھی نقصان پہوچا ہے جس میں ایک میزائل لانچر اور خودکار ہتھیاروں سے لیس پندرہ بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوئے ہیں ۔

اس خطے کے پر امن علاقہ شہر ادلب میں پناہ لینے کی کوشش میں فرار اختیار کرنے والے دہشتگردوں کو بھی فوج نے اپنا نشانہ بنایا ۔

اردن کی سرحد کے قریب واقع صوبے درعا کے جنوب مغربی علاقوں میں احرار الشام اور الفرقان نامی دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملوں میں متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق ان گروہوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اور تخرینی وسائیل برآمد کئے گئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬