رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی اعلی کونسل عراق کے صدر حجت الاسلام سید عمار حکیم نے اپنے ایک پیغام کے ذریعہ اس ملک کے شہر تکریت کو داعش دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہونے پر عراقی قوم کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ہے ۔
اس پیغام میں بیان ہوا ہے : سبھی قہرمان و بہادر مجاہدوں پر درود و سلام ہو کہ جنہوں نے اپنے خون سے کامیابی عنایت کی ہے اور کوشش ، پسینے و صبر اور بڑے شجاعت اور مثالی کوشش کے ذریعہ مستقبل روشن کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ وہ بہادر جنہوں نے اپنی بہادری سے مناسب و عظیم مستقبل صلاح الدین میں رقم کیا ہے اور اپنے بزرگوں کی طرح تاریخی جنگ کی ہے ۔
قابل بیان ہے عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکاروں نے شہر تکریت کو کئی روز محاصرہ کرنے کے بعد گذشتہ روز کامیابی حاصل کی اور اس شہر کو اپنے اختیار میں لے لیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔
ماہرین نے تکریت کی آزادی کو داعش کی کمر توڑنے والا آپریشن جانا ہے اور اس کو موصل صوبہ کے دروازہ کی آزادی جانا ہے ۔