07 April 2015 - 13:40
News ID: 8007
فونت
شیخ نعیم قاسم :
رسا نیوز ایجنسی ـ سید حسن نصرالله کے نائب نے تاکید کی ہے کہ خطے میں پائی جانے والی تمام مشکلات و حوادث کا تعلق امریکا اور صہیونیوں کی سیاسی سازش سے ہے ۔
شيخ نعيم قاسم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری کے نائب شیخ نعیم قاسم نے عمر غندور کے صدارت میں لبنان وحدوی کونسل کے وفد کے ساتھ ملاقات اور گفت وگو میں لبنان اور خطے کی موجودہ صورت حال پر اظہار نظر کیا ۔

شیخ نعیم قاسم نے اس ملاقات میں بیان کیا : حالیہ برسوں میں یہ ثابت ہوا ہے کہ خطے میں رو نما ہونے والے تمام حوادث امریکا اور اسرائیل کی سیاسی سازش سے تعلق رکھتی ہیں ۔ یہ سامراجی و غاصب حکومت اس کوشش میں ہے کہ خطے میں اپنے منصوبہ کے مطابق نئے موازنہ کو نافذ کرے ۔ مقاومت و مزاحمت نہ ہونے کی صورت میں مشرقی وسطی کی صورت حال سنگین و برے ہوتے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اس میں کسی بھی طرح کا شک نہیں ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکامی و شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ، کیونکہ ان کی طرف سے علاقہ میں تکفیری حربے قوم کی مقاومت کی وجہ سے گھٹنے ٹیک چکی ہے ۔ جو اس وقت عراق ، لبنان اور یمن میں مشاہدہ کیا جا رہا ہے ۔

جنرل سکریٹری سید حسن نصرالله کے نائب نے اس تاکید کے ساتھ کہ مذہبی فتنہ پھیلانے کی ان کی تمام کوششوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے بیان کیا : اسلامی اتحاد مقاومت پر عمل پیرا ہونے سے ہی قابل حصول ہے ۔ حالیہ برسوں میں جوہری مذاکرات کے میدان میں ایران کی کامیابی اور لبنان و فلسطین میں اسلامی مقاومت کی کامیابی اس امر پر روشن گواہ ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬