
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو درپیش مسائل پر غور فکر اور امت مسلمہ کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’’علمائے اسلام کانفرنس‘‘ آج مورخہ 10اپریل 2015ء کو جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
اس رپورٹ کے مطابق تحریک اسلامی کے سربراہ اور ممتاز عالم دین حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی دعوت پر بلائی گئی اس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ابوالخیر زبیر، جمعیت العلماء، اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، مولانا سمیع الحق کے شرکت کے ساتھ ساتھ منعقد ہوگی ۔
اس کانفرنس میں لیاقت بلوچ، حافظ عاکف سعید، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، حجت الاسلام امین شہیدی، حافظ ریاض حسین نجفی،مولانا عبدالعزیز حنیف، حجت الاسلام افتخار نقوی، مفتی گلزار نعیمی،دیوان عظمت چشتی، پیر سعادت علی شاہ،پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی، پیر ہارون گیلانی، قاضی نیاز حسین نقوی سمیت ملک بھر کے تمام دینی جماعتوں کے اہم رہنما بھی شرکت کریں گی۔
قابل ذکر ہے یہ پروگرام کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا ۔