رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ تحریک یمن کے ایک رہنما علی القحوم نے اپنی تقریر میں اعلان کیا ہے : یمنی قوم بعض لوگوں کی طرف سے یمن کے عوام کا ارادہ توڑنے اور ملک کے فیصلوں میں دوبارہ غیروں کو مسلط کے لئے کوشش کا مقابلہ کرے نگے اور اس سلسلہ میں خاموش نہیں رہے نگے ۔
انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت میں وحشیانہ فضائی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : یہ جارحیت بے دلیل و بے جواز ہے اس وقت رہائشی علاقہ اور شہریوں اور بچے و عوررتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آل سعود ہر صبح و شب قتل عام میں مشغول ہیں ۔
انصار اللہ کے اس رہنما نے وضاحت کی : یہ جارحیت یمنی قوم کے ارادہ کو توڑنے کے لئے کا جا رہا ہے وہ لوگ چاہتے ہیں کہ یمن کی عوام ان کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کر دیں اور دوبارہ ان کے تسلط کو قبول کریں ۔
علی القحوم نے اس تاکید کے ساتھ کہ دشمن یمن کی سیاست کو اپنے کنٹرول میں رکھنے کے لئے ہاتھ و پیر مار رہے ہیں اور وہ نہیں چاہتے ہیں کہ اس ملک کی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد رہیں وضاحت کی : اس وجہ سے سعودی عرب کوشش کر رہا ہے کہ فضائی حملہ کے ذریعہ وہ تمام وسائل جو یمنی شہریوں کے متعلق ہے جیسے روڈ ، اسکول اور حکومتی ادارہ کو نشانہ بنا رہی ہے ۔