رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فوج کے اعتقادی بخش کے ذمہ دار حجت الاسلام تیسیر الجابری نے اس ادارہ کے ویب صفحہ پر حضرت آیت الله سیستانی کے ساتھ عوامی رضاکار مجاہدوں کی ایک وفد سے ملاقات کی خبر دی ہے ۔
تیسیر الجابری نے اپنے سماجی صفحہ پر لکھا ہے کہ حضرت آیت الله سیستانی کے ساتھ عوامی رضاکار مجاہدوں کی وفد سے ملاقات میں میں بھی موجود تھا ۔
تیسیر الجابری نے بیان کیا ہے کہ اس ملاقات میں ہم لوگ بصرہ کے مجاہدوں کے ایک گروہ کے ساتھ ایک بہت چھوٹے و معمولی کمرے میں گئے جہاں آیت الله سیستانی بیٹھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے مجاہدوں کا لباس دیکھ کر ان کے احترام میں کھڑے ہو گئے ۔ میں ابھی تک کئی مرتبہ آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے لئے گیا ہوں مگر ابھی تک کبھی نہیں دیکھا تھا اور نہ ہی سنا تھا کہ انہوں نے کسی سیاسی حکام یا کسی شخصیت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں ۔ حالانکہ آیت اللہ سیستانی کے آفس میں حکومت کے اہم مقامات و اعلی عہدہ کے ذمہ دار رجوع کیا کرتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا : حضرت آیت الله سیستانی کے بیانات دل کو آرام و سکون عطا کرتا ہے اور مزید انہوں نے محبت و احترام کی نگاہ سے مجاہدوں کا استقبال کیا اور عراقی مجاہدوں کے آنکھوں سے شوق کے آنسو نکل آئے اور ان کے گریہ نے سلام یا گفت و گو کا موقع ہی نہیں دیا اسی وجہ سے اس مھر و محبت آمیز ملاقات میں آیت الله سید علی سیستانی نے کہا کہ آپ لوگ نہ صرف اپنے قبیلہ و خاندان کے لئے قابل افتخار ہیں بلکہ ہمارے لئے بھی قابل افتخار ہیں ۔ اگر آپ نہ ہوتے تو دوسرے لوگ سلامتی و آرام سے نہیں رہ سکتے ۔ آپ لوگ امام حسین اور امام علی علیہما السلام کے اصحاب کی طرح ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق شیعہ کے بزرگ مرجع نے اپنی گفت و گو میں شہدا کے لئے مغفرت اور زخمیوں کو جلد شفا پانے کی دعا کی ۔
تیسیر الجابری نے وضاحت کی : ایسے حالات میں مجاہدوں نے کہا : آقا ہم لوگ اپنے شہدا یا زخمی کے لئے نہیں رو رہے ہیں بلکہ آپ کی مبارک زیارت میں اشک شوق نکل آئے ۔ یہی وقت تھا کہ میں نے خود اپنی کان سے سنا کہ آیت اللہ سیستانی نے جواب دیا کہ میں آپ لوگوں کا خادم ہوں اور میرا قلب آپ لوگوں کے ساتھ ہے اور میری دعا آپ لوگوں کے لئے ختم نہیں ہوگی ۔ خداوند عالم ان لوگوں کے چہرہ کو دنیا اور آخرت میں سفید رکھنا اور ان کے قدم کو ثابت رکھ اور ان کی مدد کر ۔