رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹَ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی وفد کا مرکزی صدر وفا عباس کی سربراہی میں گزشتہ روز جامعہ امامیہ مسجد گلگت میں حجت الاسلام راحت حسین الحسینی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ۔
اس ملاقات کے دوران اپنے بیان میں آغا راحت حسین نے بیان کیا : ہمیں متحد ہو کر بھر پور طریقہ سے الیکشن میں حصہ لینا ہو گا وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی طرح اب بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کو اُن کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے اور ہماری بھاری اکثریت ہونے کے باوجود نا انصافی کی جا رہی ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : میں مرکز ہوں کسی ایک پارٹی کو لے کر نہیں چل سکتا جے ایس او کے جوانون جب بھی چاہیں میں بھرپور تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں ۔
مرکزی صدر کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بیان کیا : نصابِ تعلیم میں اصلاح کی ضرورت تھی شہید ضیاالدین نے اسی کیلئے 5 سال جدو جہد کی اُسی وجہ سے شہید کر دیے گئے ہم نے بھی کشتیاں جلا دیں ہیں اور شہید کے مشن پر گامزن ہیں جس کی وجہ سے مجھے اڈیالہ جیل بھی جانا پڑا۔