10 May 2015 - 23:42
News ID: 8122
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 14 مئی بروز جمعرات ملک بھر میں یوم مردآباد اسرائیل منائے گی۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر وفا عباس نے بیان کیا : ہم 14 مئی کو ملک بھر میں صدائے احتجاج بلند کر کے آنے والی نسلوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اسرائیلی ناجائز ریاست کو نہیں مانتے اور غیر قانونی اور غیر آئینی ریاست کی فلسطینی عوام پر بے جا ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے بیان کیا : اسرائیل کے نجس وجود سے اظہار برأت کرنے اور غیر قانونی، غیر آئینی اور ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف نوجوان سڑکوں پر نکل کر صدائے احتجاج بلند کریں گی۔ تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز اور ضلعی ہیڈ کواٹرز پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا جائے گا۔

صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن وفا عباس نے تاکید کی: ہم 14 مئی کو ملک بھر میں صدائے احتجاج بلند کر کے آنے والی نسلوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اسرائیلی ناجائز ریاست کو نہیں مانتے اور غیر قانونی اور غیر آئینی ریاست کی فلسطینی عوام پر بے جا ظلم و ستم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے اور بیت المقدس جو کہ مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے کی آزادی کے لیے میدان ہموار کرتے رہیں گی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سیّد ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں میں اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا جائے گا اورمظلوم فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کیا جائے گا۔

وفا عباس نے حکومت سے اپنے اپیل میں بیان کیا : ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ 14 مئی جو کہ نجس ریاست اسرائیل کے قیام کا دن ہے کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے تاکہ اُمت مسلمہ میں پاکستان کا مقام بلند ہو اور پاکستان حقیقتاً اُمت مسلمہ کا لیڈر کہلانے کا حقدار بنے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬