‫‫کیٹیگری‬ :
12 May 2015 - 23:50
News ID: 8126
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے آل سعودی حکومت کی طرف سے آیت اللہ شیخ نمر کو پھانسی دینے پر اس کے غیر متوقع نتائج کا انتباہ کیا ہے اور کہا : حوزہ علمیہ ، علماء اور ایران کی عوام اس طرح کے ناحق جرائم و مظالم اور کسی بھی طرح کے ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے ۔
آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں سعودی عرب کو ایک قبیلہ ای و وھابی اور سامراجیت کے زیر غلبہ حکومت سے خطاب کیا ہے اور آیت اللہ شیخ نمر کے حق میں آل سعود کی تشدد اور اسی طرح ان کو پھانسی دینے کے حکم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اپنے درس کے ابتدا میں شیخ آیت اللہ نمر کو ایک بہت شجاع و بہادر فقیہ جانا ہے کہ جن کو آل سعود حکومت کی غلط پالیسی پر اعتراض کرنے کی وجہ سے اس ظالم حکومت کی طرف سے کئی مہینہ سے زندان و تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے آنے والے کچھ روز میں آیت اللہ شیخ نمر کو پھانسی دینے کے سلسلہ میں شایع ہوئے اخباروں اور اس کے نتائج میں پیش آنے والے غیر متوقع صورت حال کا انتباہ کیا ہے اور بیان کیا : سعودی عرب ایک قبیلہ ای حکومت ہے جو عوام کی خواہشات کا کسی بھی صورت میں اہمیت نہیں دیتا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے سعودی عرب کی حکومت کو وہابی اور مفتیوں کے زیر نفوذ جانا ہے کہ جو شیعہ اور اسلام ناب محمدی کے سخت مخالف ہیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ سعودی عرب سامراجیت اور خاص کر امریکا کے شدید زیر تسلط ہے عنوان کیا : سعودی عرب کی حکومت ایران کے خلاف آٹھ سال کی جنگ تحمیلی میں صدام کی بہت مدد کی ؛ اس کے بعد مزید ایرانیوں کو مکہ مکرمہ میں شہید کیا کہ جس کی وجہ سے حضرت امام خمینی (ره) نے ایک سال تک حج جانا بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مرجع تقلید نے بہت سارے اخراجات کی خبر دی ہے کہ جو سعودی عرب کی طرف سے اسلامی بیداری سے مقابلہ کے لئے خرچ کیا تھا اور بیان کیا : تیونس ، مصر ، لیبیہ اور یمن میں بیداری و بغاوت کا آغاز عروج پر ہونے کی وجہ سے آل سعود اپنی نابودی کے احتمال پر تشویش کر رہا ہے ۔ 

انہوں نے تاکید کی : سعودی عرب نے تیل و گیس کے پیسہ کو خرچ کر کے اپنی پوری کوشش داعش و بوکوحرام کو وجود میں لانے کے لئے انجام دی ہے جو شام عراق اور یمن میں بہت سارے جرائم و مظالم کا سبب ہوا ہے ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے حوثیوں اور انصار اللہ کے قیام سے پہلے یمن کو سعودی عرب کے لئے حیات خلوت سے تشبیہ دی ہے اور بیان کیا : محمد عبدالصالح کے فرار ہونے کے بعد سعودی عرب نے اپنے حیات خلوت کو کھو دیا ، دوبارہ تیل و گیس کا پیسہ خرچ کر کے بحرین میں آل خلیفہ کی مدد کی اور مسلمانوں و شیعوں کو ایک دوسرے کا جان لینے پر آمادہ کیا ۔  

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے آیت اللہ شیخ نمر کو پھانسی دینے کے حکم کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے یاد دہانی کی ہے : ہم لوگ یہاں سے اعلان کر رہے ہیں کہ آیت اللہ شیخ نمر کو پھانسی دینے پر ہم خاموش نہیں رہے نگے اور حوزہ علمیہ ، علماء اور ایران کی عوام اس طرح کے ناحق جرائم و مظالم اور کسی بھی طرح کے ظلم پر خاموش نہیں رہے نگے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬