‫‫کیٹیگری‬ :
17 May 2015 - 23:13
News ID: 8143
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے اس تاکید کے ساتھ کہ کمال کے حصول کا راستہ نفسانی خواہشات کو ترک کرنا جانا ہے اور بیان کیا : انسان ایک ایسا مخلوق ہے کہ جو صحیح امور کے انتخاب کے ذریعہ اور خواہشات نفس کو نظرانداز کر کے بلند ترین و بہترین الہی رحمت کا مستحق ہوتا ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے مدرسہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین (ع) کے استاد و طلاب کے ساتھ ملاقات میں اس بیان کے ساتھ کہ رشد و کمال کے لئے صحیح راستہ کی شناخت بہت مشکل و دشوار ہے تاکید کی : حکمت و دانائی و عقل مداری کا استعمال انسان کو صحیح شناخت میں مدد کرتا ہے لیکن عقل تنہا کافی نہیں ہے اور یہاں وحی ہے کہ جو انسان کی مدد کرتا ہے اور اس کو صحیح راستہ دیکھاتا ہے ۔ 

انہوں نے بیان کیا : سب سے عظیم نعمت جو انسان کو عطا کی گئی ہے وہ وحی ہے ، بعض لوگ وحی کے کرن سے فیض حاصل کرتے ہیں ، امیر المومنین علیہ السلام ان لوگوں میں سے تھے جو وحی کو سنتے تھے لیکن وحی کے فرشتہ کے مخاطب نہیں تھے ۔

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک معلم تھے

آیت اللہ مصباح یزدی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مقام تعلیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : خداوند عالم نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مقام حصول وحی عنایت کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم مقام وحی بھی عطا کی تا کہ حضور الہی تعلیمات کو بیان کریں ، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک معلم کی طرح تعلیمات کو لوگوں کے لئے بیان کرتے تھے ۔

انہوں نے وضاحت کی : امام معصوم علیہم السلام بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرح الہی تعلیمات بیان کرنے کی ذمہ داری اپنے ذمہ کی ہے اور ۲۵۰ سال کے بعد براہ راست معصومین سے تعلیمات حاصل کرنے کا موقع لوگوں کو فراہم نہیں ہو پائے گا، الہی مقدر یہ تھا کہ وہ ضرورتیں جس کی لوگوں کو ضرورت تھی معصومین کے ذریعہ لوگوں تک بیان کی جا چکی پہوچا دی گئی اب امام معصومین کے بعد الہی تعلمیات بیان کرنا فقھا کے ذمہ کی گئی ۔  

رہبری خبرگان کونسل میں تہران کے نمائندہ نے فقھا کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : فقھا اس مقام پر ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جگہ الہی تعلیمات بیان کرنے میں مشغول ہیں ، یہ مقام بہت ہی بلند و عظیم ہے اور فقھا کی ذمہ داری بہت سخت ہے ، اگر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خلقت نہ ہوتی تو خلقت ناقص مانی جاتی ۔    

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬