رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے اپنے ایک پیغام میں قطیف میں ہوئے نماز جمعہ کے نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وضاحت کی : قطیف میں ہماری اولاد جمعہ کے روز جب خدا کی عبادت میں مشغول تھے ان کو شہید کر دیا گیا۔ وہ لوگ خداوند عالم و پیامبر (ص) و اهل بیت (ع) سے جو عشق کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا اس لئے اس جرائم میں ملوث ظالمیں کا جہنم انتظار کر رہی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : یہ قاتلان اپنے آپ کو اسلامی ممالک کی تباہی اور مذہبی و نسلی و پارٹی اور قبیلہ ای فتنہ پیدا کرنے کے لئے کفار کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں ، لیکن ہم لوگ اسلامی معاشرے کی ترقی و بقا چاہتے ہیں اور دشمنوں کے جال میں پھسنے والے نہیں ہیں ۔
مرجع تقلید نے اپنے بیانیہ میں تاکید کی : اسلامی ممالک کے حکام و سربراہان کو چاہیئے کہ اسلامی وطن اور مسلمانوں کے درمیان پر امن زندگی بسر کرنے کو نقصان پہوچانے کے لئے دہشت گردوں اور بعض منحرفوں کی توسیع پر متنبہ رہیں ۔
حضرت آیت الله نجفی نے تاکید کی : منحرفین کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان کا مفاد استحکام و محبت پھلانے میں ہے نہ کینہ و دشمنی و فتنہ انگیزی میں ۔
اس پیغام کے اختمامی حصہ میں بیان ہوا ہے : اس ظلم و جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور خداوند عالم سے دعا گو ہوں کہ شہدا کے مقام کے درجات کو بلند کرے اور ان کے خانوادہ کو صبر عطا کرے اور زخمیوں کو شفاء کامل عنایت کرے ۔
قابل بیان ہے کہ سعودی عرب کے قطیف علاقہ کے ایک مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے شیعہ نمازیوں پر خود کش حملہ کے ذریعہ حملہ ہوا جس میں 21 لوگ شہید اور 121 لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔