رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے داعش دہشت گرد گروہ سے جنگ و مقابلہ کی تاکید کی اور وضاحت کی : داعش دہشت گرد گروہ اور اس کے عناصر سے جنگ دنیا کے کسی بھی گوشہ میں ہو دین و مال و ناموس و جان و عقل کی حمایت کے لئے ایک مقدس ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : تکفیری دہشت گرد گروہ داعش اسلامی قوم کے صورت میں پھیل رہا ہے اور ہم سب لوگوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ اس کینسر کو پھیلنے سے روکا جائے ۔
شیخ خالد عبدالوهاب الملا نے وضاحت کی : جن لوگوں نے عراق کے بعض علاقہ کو اپنے تصرف میں لے لیا ہے ان کی بے بنیاد و بے اساس و فریب کارانہ اقدام کے فریب میں نہیں آنا چاہیئے ۔
اہل سنت علماء کونسل عراق کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ علماء کو نہیں چاہیئے کہ وہ عراقی قوم کے خلاف داعش کے مظالم و جرائم کی تاویل کریں ، داعش شیعہ و کردی یا اہل سنت کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعاون کا عقیدہ نہیں رکھتا ہے ۔