رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے ماہ رمضان المبارک کو ماہ تربیت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
انہون نے بیان کیا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کا ہدف تقرب الٰہی کا حصول ہے ہم دختران ملت کی تربیت و کردار سازی کے ذریعے اس ہدف کو پورا کر سکتے ہیں ۔
سیدہ سدرہ نقوی نے وضاحت کی : ملک بھر میں صوبائی ، ڈویژنل ،ڈسٹرکٹ، تحصیل اور یونٹ کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کا انتظام کیا جائے گا جس میں انکی اخلاقی و دینی اورتنظیمی تربیت کی جائے گی۔ جے ایس او طالبات پاکستان کے پاس ہر شہر میں معاون معلمات کی ٹیم ہے۔
انہوں نے بیان کیا : ماہ رمضان میں جس شہر سے بھی ہم سے رابطہ کیا گیا ہم معلمات کو انکے علاقہ میں بھیجیں گے تاکہ وہاں مومنات کی روحانی تربیت میں مدد کی جا سکے۔
مرکزی آرگناِزر نے کہا : اسی حوالے سے منعقدہ ورکشاپس میں نصاب دیا جائے گا اور آخر میں امتحان لے کر حوصلہ افزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گی ، کیوں کہ ہمارا ہدف مومنات کو معرفت الٰہی دینا ہے اور یہ سلسلہ ولایت علیؑ ابن ابی طالبؑ سے ہوتا ہوا معرفت امام زمانہؑ اور ولایت فقیہ تک جاتا ہے ۔اسی کے ساتھ متمسک رہنے میں بقاء روحانی ہے
سیدہ سدرہ نقوی نے وضاحت کی : قائد ملت جعفری حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی مد ظلہ العالی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم ماہ رمضان المبارک میں خواہران جعفریہ کی تربیت کریں گے ۔