‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2015 - 23:34
News ID: 8173
فونت
آیت‌ الله وحید خراسانی:
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ آیات قران کی تفسیر خاص کر قیامت کے سلسلہ میں بیان ہوئے آیات کی تفسیر ہر انسان سے ممکن نہیں ہے بیان کیا : آیات کی تفسیر واقعی مفسرین کے ذریعہ ہونا چاہیئے جو کہ اہل بیت عصمت و طہارت ہیں ۔
حضرت آيت‌ الله وحيد خراساني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‌الله حسین وحید خراسانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے قرآن کریم کے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ یسین کی تفسیر بیان کی ۔

انہوں نے آیات «وَیَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن کُنتُمْ صَادِقِینَ. مَا یَنظُرُونَ إِلَّا صَیْحَةً وَاحِدَةً تَأْخُذُهُمْ وَهُمْ یَخِصِّمُونَ » سے استناد کرتے ہوئے بیان کیا : بعض لوگ قیامت اور عذاب کے وعدہ کے سلسلہ میں شک و تردید کرتے ہیں اور خداوند عالم فرماتا ہے جب تم لوگ جدل میں مزہ کر رہے ہوتے ہو اس وقت آسمانی صیحہ سے غافل رہتے ہو ۔

مرجع تقلید نے رویات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے معاد کے مسائل کو بیان کرتے ہوئے بیان کیا : جب خداوند عالم زمین والوں کو موت دیتا ہے تو خلقت خلق کے زمانہ کے مقدار فاصلہ خلق کو موت دینے کا زمانہ قرار دیتا ہے اور اس کے بعد اہل آسمان کو موت دیتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے معاد و قیامت کے سلسلہ میں روایات و آیات پر خاص توجہ دینے کی تاکید کی اور بیان کیا : جب ہم لوگ قیامت اور معاد کے سلسلہ میں تحقیق کرتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں جانتے ہیں ۔

حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ آیات قران کی تفسیر خاص کر قیامت کے سلسلہ میں بیان ہوئے آیات کی تفسیر ہر انسان سے ممکن نہیں ہے بیان کیا : آیات کی تفسیر واقعی مفسرین کے ذریعہ ہونا چاہیئے جو کہ اہل بیت عصمت و طہارت ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں تفسیر کے درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے قرآن کریم کی مفسر کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : قرآن کریم کے مفسر وہ ہیں کہ جو نفسانی خواہشات و خطا سے معصوم ہوں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ نفوسی تفاسیر پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ہے بیان کیا :  قرآن کریم الہی کلام ہے کہ جو الہی مصدر سے صادر ہوا ہے اور وہ شخص اس کی تفسیر کر سکتا ہے جو اس کلام کا مبین ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬