‫‫کیٹیگری‬ :
19 May 2015 - 23:54
News ID: 8152
فونت
نجف اشرف کے مرجع تقلید؛
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے دہشت گردوں کے دہشت گردی سے عراق کے مقدس مقامات و شہروں کی حفاظت کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔
آيت اللہ فياض


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اھل الحق تحریک عراق کے جنرل سکریٹری شیخ قیس الخز علی نے نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ اسحاق فیاض سے ان کے دفتر میں ان سے ملاقات اور گفت و گو کی ۔

انہوں نے اس ملاقات میں عراق کی حالیہ سلامتی صورت حال اور دہشت گرد گروہ داعش کے ذریعہ شہر رمادی پر قبضے کے علل و اسباب کی رپورٹ مرجع تقلید کی خدمت میں پیش کی ۔

الخز علی نے اسی طرح موجودہ جارحیت اور داعش کے ساتھ جنگ کے بعد کے زمانہ میں اسلامی مقاومت عراق کے موقف کی وضاحت بیان کی ۔

حضرت آیت الله فیاض نے مزید عوامی رضاکار فوج کے ذریعہ جرف الصخر، آمرلی، سامرا و تکریت میں حاصل ہوئی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے موجودہ بحران کو ختم کرنے کے لئے تمام تدابیر انجام دینے کی تاکید کی اور مقدس شہر کی حمایت کا مطالبہ کیا ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں داعش دہشت گردوں کے ساتھ جنگ میں عراقی فوج خاص کر عوامی رضاکار فوج کی کامیابی کی دعا کی ۔

قابل بیان ہے کہ ابوبکر البغدادی گذشتہ روز ایک اپنے آواز کے فائل کی اشاعت میں رمادی کے بعد بغداد کو کربلا تک پہوچنے کا دعوا کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬