رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز نجف اشرف کے مشہور و معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین سید جواد عذاری کو ایک دہشت گردانہ حملہ میں شہید کر دیا ۔
عراق کے یہ مجاہد عالم دین گذشتہ روز نجف اشرف کے ابوطالب علاقے میں اپنے یک دوست کے گھر سے نکل رہے تھے کہ اسی اثنا میں ایک نا معلوم شخص نے ان پر گولی باری کی جس کے نتیجہ میں ان کی شہادت واقعہ ہو گئی ۔
یہ بزرگ استاد اور عراق کی مشہور شخصیت الدعوۃ پارٹی کے عہدیدار اور شہید آیت اللہ باقرالصدر کے شاگرد اور عراق کے مرجع تقلید اور اس ملک کے سابق وزیر اعظم کے مشاور آیت الله سید کاظم حائری کے داماد تھے ۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی ان کے قتل کی وجوہات و محرکات معلوم ہوسکے ہیں۔
قابل بیان ہے کہ یہ عراق کے بزرگ عالم دین و شہید مجاہد نے داعش کے مقابلہ کے لئے عراق کی عوامی رضاکاروں کی شدید حمایت کرتے تھے اور سن 2012 میں بھی ان پر جانی حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا ۔
سید جواد عذاری کی شہادت پر عراق اور ایران کے علمائے کرام نے اپنے تعزیتی پیغامات میں ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
شہید علامہ سید جواد العذاری کی تشییع و تدفین 15 مئی سن 2015 جمعہ کے روز نجف اشرف کے حسینیہ ابو صخیر میں منعقد ہوگی ۔