رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام عارف واحدی اور سابقہ جنرل سیکرٹری حجت الاسلام جلیل نقوی اور ڈاکٹر عون نقوی سے ملاقات کی اور تنظیمی امور کے حوالے سے رہنمائی لی۔
اس ملاقات میں مرکزی آرگنائزر نے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے مفید مشورہ اور اہم تجاویز حاصل کی ۔
حجت الاسلام عارف واحدی نے اس ملاقات میں بیان کیا : آپ کا اصل ہدف تعلیم و تربیت ہونا چاہیئے ، آپ طالبات کی رہنمائی کے لئے ورکشاپس ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کریں۔ نیز خواتین میں نظام ولایت کے حوالے سے آگاہی دیں اور انھیں قیادت کی اہمیت سمجھائی جائی۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : دوسرے مسالک کے ساتھ بھی رابطہ رکھیں اور وحدت کو فروغ دیں کیوں کہ آپ کا منشور ( تعلیم و تربیت) یہ ہے جس سے کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا۔
سابقہ جنرل سیکرٹری حجت الاسلام جلیل نقوی نے جے ایس او طالبات پاکستان کی کاکردگی کو سراہا اور فرمایا : اپنے ہر معاملے میں قیادت سے رہنمائی لیں اور خود کو سازشوں کا شکار ہونے سے بچائیں، لوگوں کے نظریات بنائیں۔
ڈاکٹر عون نقوی نے تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے، اپنے وسائل خود پیدا کرنے کے بارے میں پالیسی بنانے کی تجویز دی اور کہا : جب تک کسی تنظیم کے پاس مستقل وسائل درکار نہ ہونگے کامیابی مشکل ہے۔