03 May 2015 - 15:53
News ID: 8097
فونت
اسپتال کے ایندھن و وسائل کے ختم ہونے پر؛
رسا نیوز ایجنسی ـ انصار اللہ تحریک یمن نے اس ملک کے اسپتال میں اندھن کے اختمام کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری سے سنجیدہ و انسانی کردار نبھانے کی اپیل کی ہے ۔
اسپتال


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انصار اللہ تحریک یمن کے خارجہ تعلقات کے شعبہ نے اپنے ایک پیغام میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی طرف سے یمن میں جارحیت کے خلاف اخلاقی و انسانی اقدار سے دفاع کرے ۔

انصارالله تحریک نے یمن میں تباہ کن انسانی حقوق کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے : اسپتال میں موجود ایندھن آئندہ 24 کھنٹہ میں ختم ہو جائے گا اور یہ ایسے وقت میں ہے کہ اس ملک کے اسپتالوں میں ہزاروں زخمی زیر اعلاج  اور اڈمیڈ ہیں ۔

انصار اللہ لبنان نے بیان کیا : سعودی عرب اپنے ان حملات میں رہائشی علاقہ کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس جنایت میں شہر کی بنیادی دھانچہ اور شہری ضروریات اولیہ کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔

یمن کی اس تحریک نے بانکی مون سے درخواست کرتے ہوئے سعودی عرب کی طرف سے اس ملک میں ہو رہے جارحیت اور غیر جواز محاصرہ کو ختم کرنے کی تاکید کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬