‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2015 - 23:15
News ID: 8072
فونت
آیت الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے اس تاکید کے ساتھ کہ نفسانی خواہشات کو منظم کئے بغیر کمال کا حصول ممکن نہیں ہے بیان کیا : تفکر و تعقل کے ذریعہ اپنے خواہش کو اخروی نقصان و فائدہ کے مطابق رتبہ بندی کرنا چاہیئے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے گذشتہ شب حسینیہ امام خمینی (ره) قم ایران میں اس بیان کے ساتھ کہ علم و معلومات تنہا انسان کو غفلت سے نجات نہیں دلا سکتا ہے اظہار کیا : انسان کی خواہشات و چاہت مختلف امور کو انجام دینے کے لئے متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

انہوں نے انسان کی خواہشات کے مراتب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : انسان کی زندگی میں غریزہ کی شکل میں پست ترین رتبہ پایا جاتا ہے یہ وہی کشش ہے کہ جو انسان کے اندر حیوان کی طرح مشترک پایا جاتا ہے جیسے غذا کھانا حذب کرتا ہے لیکن خواہش سے بھی کہیں زیادہ و عظیم رتبہ ارادہ و دوست رکھنا پایا جاتا ہے کہ فارسی لٹریچر میں جس کو عشق کرنا کہا جاتا ہے ۔

امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : انسانی خواہشات میں غور و فکر ہم لوگوں کی مدد کرتا ہے تا کہ اپنے ارادہ کو منظم کی جائے ؛ ان خواہشات کو ملحقہ جاننا چاہیئے تا کہ کام انجام پائے اور وہ انسان کے رویہ کو جہت دے سکے ۔

خبرگان رہبری کونسل کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان پیدائش کے زمانہ میں ادراکی اعتبار سے بعض حیوانوں سے بھی کمزور ہے بیان کیا : شاید خداوند عالم کی حکمت میں سے یہ بھی ایک ہے  کہ وہ چاہتا ہے سبھوں کے لئے ثابت کرے کہ پست ترین موجودات سے اس کی عالی ترین کو وجود میں لایا ہے ؛ اگر انسان شروع سے ہی متکمل ہوتا تو خداوند عالم کے اس معجزہ کی عظمت کا اندازہ نہیں ہوتا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬