رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں فقہ کے درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے مسجد اعظم میں طلاب و علماء کے درمیان منعقدہ درس خارج میں حضرت امام محمد باقر (ع) کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے آن حضرت کے فضائل و مناقب بیان کئے ۔
مرجع تقلید نے آل سعود کی طرف سے یمن کے مظلوم عوام پر وحشیانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ آل سعود کا جرائم خود اس کے دامن گیر ہوگا ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے یمن پر جارحیت کے پشت پردہ امریکی اور صہیونی کو جانا ہے اور وضاحت کی : آل سعود جو کہ خادم الحرمین کے مقام کو اپنے لئے منسوب کرتا ہے وہ تمام بین الاقوامی قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک اسلامی ملک پر حملہ کر رہا ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے آل سعود کے شرمناک مظالم پر خاموشی کو مناسب نہیں جانا ہے اور یاد دہانی کرتے ہوئے کہا : مظلوم کی حمایت ایک قرآنی و دینی حکم ہے ؛ ہم لوگ دینی تعلیمات کے مطابق دنیا کے تمام مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں اور اس امر کو اپنی دینی ذمہ داری جانتے ہیں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ آل سعود اور سامراجی دنیا اسلامی جمہوری ایران کی قدرت و نفوذ سے وحشت میں ہیں اظہار خیال کیا : اس ملک میں اسلامی نظام کی برکت کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران آج ایک عالمی قدرت میں تبدیل ہو چکا ہے اور یہی امر دشمنوں اور علاقے کے منفعت پسندوں کے لئے قابل ہضم نہیں ہے ۔
مرجع تقلید نے یمن کے بے گناہ عوام کی مشکلات حل ہونے کے لئے دعا کی اور اس ملک کی عوام کو ظلم ستیز ، شجاع اور دینی غیرت کے صفات کا حامل جانا ہے اور تاکید کی کہ یقینی طور پر اس ملک کے مظلوموں کے ساتھ خداوند عالم کی مدد شامل ہوگی ۔