19 April 2015 - 22:41
News ID: 8057
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان نے بیان کیا : ہم اس خطہ کی بڑی سیاسی جماعت ہیں، پہلے بھی ہماری جماعت نے انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کی تھی اور اب بھی ہماری جماعت گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان نے بیان کیا : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکز یا صوبہ سے گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا البتہ ہم گلگت  بلتستان کے انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے رہے ہیں ۔

کونسل کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک کی مختلف سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے انتخابات کے سلسلے میں رابطہ میں ہیں، فیصلہ وہی کیا جائے گا جو گلگت  بلتستان کے خطہ کی عوام کے مفاد میں ہو گا تاکہ اس خطہ کو آئینی حیثیت مل سکے، پانچواں صوبہ بنوانا  ہمارے منشور کااہم حصہ ہے ۔اس خطہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور محرومیوں کو دور کرنے اور خطہ کے مفادات میں جو مناسب ہوا وہی قدم اُٹھائیں گے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم اس خطہ کی بڑی سیاسی جماعت ہیں، پہلے بھی ہماری جماعت نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور انتخابات میں کامیاب ہو کر عوام کی خدمت کی تھی اور اب بھی ہماری جماعت گلگت  بلتستان کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬