‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2015 - 13:43
News ID: 8061
فونت
حجت الاسلام سبطین حسینی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام سبطین حسینی نے مظلوم یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے آل سعود کی بمباری کی سخت مذمت کی ۔
حجت الاسلام سبطين حسيني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام سبطین حسینی نے اپنے مذمتی بیان میں یمن کی مظلوم عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے آل سعود کی بمباری پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔


حسینی نے یمنی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر بین الاقوامی قوتیں اور انسانی حقوق کے ادارے کی خاموش پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا : کہ  مظلوم و نہتے عوام پر آل سعود حکومت کی کیمیائی بمباری نے صدام کی سفاکانہ درندگی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔


انہوں نے مزید کہا: چونکہ یہ مداخلت اور بربریت امریکی ایماء پر ہو رہی ہے اس لئے وہاں کے مظالم پر دنیا خاموش ہے ۔


ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ یمن میں قانونی حکومت کے قیام کی آڑ میں مداخلت نے جہاں ظلم و بربریت کی نئی داستانیں رقم کیں وہاں آل سعود نے آل یہود سے ملکر عالم اسلام کو بھی مشکل میں ڈالا کہا: اسلامی ممالک کے وسائل و قوت کا بیجا استعمال اور یمن کے مظلوم عوام پر بہیمانہ تشدد و بربریت نے آل سعود کی اسلام دشمنی ثابت کردی ہے۔ 


انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ یمن سے ٹکراو آل سعود  کے لئے نیا افغانستان جنم دے گی اور یہ آل سعود کی شاہانہ و ظالمانہ حکومت کا آخری دور ثابت ہوگا کہا: کامیابی یمنی عوام کا مقدر ہے ، وہ فتح یاب ہوں گی کیوں کہ تاریخ گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ مظلومیت کی ہی ہوتی ہے ۔


حسینی نے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ڈی آئی خان کے مومنین کی وحدت اور خدمت نیز سیاسی و ملی تشخص کے علاوہ وہاں کے عوامی حقوق کے حصول کے لئے  بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے، البتہ حکمت و تدبیر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر وہ اقدام کریں گے جس میں ملی و سیاسی و قومی حقوق کا تحفظ ہوسکے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬