20 April 2015 - 14:12
News ID: 8062
فونت
مدرسہ فیضہ قم کے اعتراض آمیز عظیم اجتماع میں؛
رسا نیوز ایجنسی – حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ ، علمائے کرام، طلاب اور شخصیتوں نے مدرسہ فیضہ قم میں ہونے والے اعتراض آمیز عظیم اجتماع میں آل سعود کے ہاتھوں یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
مدرسہ فيضہ ميں اھل حوزہ کا اعتراض آميز عظيم اجتماع


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ ، علمائے کرام، طلاب اور شخصیتوں نے آج ظھر کے وقت مدرسہ فیضہ قم میں ہونے والے اعتراض آمیز عظیم اجتماع میں آل سعود کے ہاتھوں یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کی ۔
 

اس اجتماع میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ ، علمائے کرام، طلاب اور شخصیتوں نے آل سعود سے نفرت اور یمنی عوام سے اپنی ھمدردی کا اظھار کیا ۔


قم کے مشھور استاد اور تھران کے امام جمعہ آیت الله سید احمد خاتمی نے اس اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے اسلامی ممالک میں سعودیہ عربیہ کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: حکومت آل سعود کی بنیاد ابتداء ہی سے قتل عام اور غارت گری پر رکھی گئی ، جیسا کہ کربلائے معلی پر ہونے والے حملہ میں خون کی ندی بہا دی گئی اور اس پوری مدت حکومت میں ان کی تیز تلوار اسلام کے خلاف ہی چلتی رہی ۔ 
انہوں نے مزید کہا: یمن کے فا

جعہ میں دو جنایتکار موجود ہیں ایک انگلینڈ اور سعودیہ عربیہ کی حکومت ہے کہ جس کا « جناب همفرے » نے اپنی کتاب میں تذکرہ کیا ہے کہ سعودی حکومت انگلیںڈ کی بناء کردہ ہے اور دوسرے وہ لوگ ہیں کو اپنے مفاد و منافع کے تحت ان کی ھمراہی کرتے رہے ہیں اور آج بھی ان کی جنایتوں پر خاموش ہیں ۔


اس اجتماع میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ ، علمائے کرام، طلاب اور شخصیتوں نے « آل سعود مردہ باد »، «سعودی سامراجیت کے غلام » اور «جنبش انصارالله، جنبش حزب الله ہے» کا نارہ لگایا ۔


واضح رہے کہ اس اجتماع میں حرم حضرت معصومہ قم کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سعیدی ، مدرسین کونسل کے بعض ارکان ، خبرگان رھبر کے اراکین اور شھر قم کی دیگر شخصیتیں بھی موجود تھیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬