رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے زیر اھتمام گذشتہ روز وفاقی کالونی اور رایئونڈ لاہور میں جشن ولادت جناب زھرا سلام اللہ علیھا کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
اس پروگرام میں سیدہ سدرہ نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ جناب زھراء سلام اللہ علیھا کی سیرت تمام خواتین کے لئے اسوہ حسنہ ہے جو ہمیں ولایت کے ساتھ متمسک رہنے کا درس دیتی ہے کہا: جس طرح جناب زھراء سلام اللہ علیھا نے بعد از رسول(ص) خدا مولا علی ابن ابی طالب(ع) کی دلجوئی کی اور تا دم آخر ولایت کی حامی و مدد گار رہیں ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کنیزان زھراء کو بھی انکی سیرت پر عمل پیرا رہتے ہوئے ولایت فقیہ کی حامی و مددگار بننا ہے کہا : ہم نمائندہ ولایت فقیہ پاکستان فرزند زھراء حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے حامی و مددگار بن کر کنیز زھراء ہونے کا حق ادا کریں گے ۔
جے ایس او طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے مزید کہا: ہم قائد ملت جعفریہ کے حکم کے مطابق طالبات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے ان کو علم و عمل کے میدان میں قابل فخر بنائیں گے ۔
واضح رہے کہ سیدہ سدرہ نقوی نے دورہ رائیونڈ لاہور میں خواہر اقرابخاری کو تحصیل رائیونڈ لاہور کی آرگنائزر بنایا اور شیعہ علماء کونسل لاہور شعبہ خواتین کی ذمہ داران کا اس پروگرام میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔