15 April 2015 - 10:10
News ID: 8042
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا : نواز شریف نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی پیکچ کا اعلان کرکے انتخابات سے قبل دھاندلی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : نواز شریف نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی پیکچ کا اعلان کرکے انتخابات سے قبل دھاندلی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل کا وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان کیلئے اعلان کیے گئے 47 ارب روپے کے ترقیاتی پیکچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیان کیا : میاں صاحب کو جے بی کے عوام الیکشن کے دنوں میں ہی کیوں یاد آئے؟، گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ میاں صاحب ان سے کتنے مخلص ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : انتخاب سے قبل دھاندلی کا پلان اسی دن بن گیا تھا جب نواز شریف نے اپنی ہی کابینہ سے گورنر بنا دیا تھا۔ سپریم کورٹ انتخابات سے قبل ترقیاتی پیکچ کے اعلان پر ازخود نوٹس لے اور تمام سیاسی جماعتیں بھی حکمران جماعت کے اس عمل کی مذمت کریں۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے وضاحت کی : گلگت بلتستان میں انتخابات میں پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی شکست فاش یقینی ہے، گلگت بلتستان الیکشن ثابت کریگا کہ دونوں جماعتوں کی عوام میں کتنی ساکھ ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬