رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی وفد کی سکریٹری تعلیم ذیشان حیدر کی سربراہی میں مرکزی فنانس سکریٹری یونس رضا عسکری، صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی بھمبھرو، ڈویژنل صدر راولپنڈی عبداللہ رضا اور ڈویژنل صدر گلگت مدثر رضا نے شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف واحدی سے ان کے دفتر میں ملاقات و گفتگو کی ۔
اس ملاقات میں جے ایس او پاکستان کے ایجوکیشن سکریٹری نے اپنی فعالیتوں کی رپورٹ پیش کی ۔
حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ مثبت انداز میں کام کو آگے بڑھایا جائے اور تنقیدی پہلوؤں کو بھی انتہائی مثبت انداز سے حل کیا جائے کہا: تنظیمی فعالیت کو بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو آگے لایا جائے اور اُن کی تعلیم و تربیت کو اولین ذمہ داری سمجھا جائے ۔
انہوں نے اپنی تعلیمی پالیسی کو بہتر انداز مرتب کئے جانے اور تعلیمی اداروں میں طلباء تک اپنی دسترس کو مزید بڑھائے جانے کی تاکید اور کہا: ہر قوم و ملت کی ترقی میں تعلیم ہی سب سے اہم ہوتی ہے اور نوجوان ہی اُس ترقی کا سبب بنتے ہیں جے ایس او ایک مذہبی و قومی جماعت کا شعبہ ہے جس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ طلباء کو اکٹھا کیا جائے تا کہ درپیش مسائل کو مِل کر حل کیا جائے اس وقت ملک میں جاری بحرانوں میں تعلیمی بحران بھی سب سے اہم ہے اگر ہم اُس پر قابو پاکر ایک پڑھی لکھی ٹیم بناتے ہیں تو باقی بحران آسانی سے خود باخود حل ہو جائیں گی ۔
ایس او سی کے جنرل سکریٹری نے جے ایس او پاکستان کی کراکردگی کو سراہتے ہوئے کہا: جے ایس او کے نوجوان بہت محنت کر رہے ہیں اور یہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں ، انشاء اللہ ہمارا بھرپور تعاون جے ایس او کے ساتھ جاری رہے گا ۔