‫‫کیٹیگری‬ :
18 April 2015 - 16:45
News ID: 8052
فونت
آیت الله مجتهد شبستری:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین آیت الله مجتهد شبستری نے کہا: یمن کی عوام مکتب سیدالشهداء(ع) کے تربیت یافتہ ہیں ، وہ اپنی استقامت سے عربستان سعودی کو ذلیل و رسوا کر کے چھوڑیں گے اور یمن کو آل سعود کا قبرستان بنا دیں گے ۔
آيت الله شبستري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی آذربائیجان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله مجتهد شبستری نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو مصلائے آعظم حضرت امام خمینی(ره) تبریز میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا، ماہ رجب کی مبارکباد پیش کی اور کہا: اس ماہ میں رحمت الھی بندگان خدا کے شامل حال ہوتی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: یہ ماہ ، ماہ استغفار و بندگی ہے اور بہتر ہے کہ ھر طریقہ سے اپنے اعمال و کردار پر توجہ کی جائے اور حصول تقرب خداوند متعال کی کوشش کی جائے ۔


آیت الله شبستری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کی فوجی توانائیاں قابل مذاکرہ نہیں ہیں کہا: مغربی جان لیں کہ ہمارے رھبر، ہماری حکومت ، ہماری قوم آئے دن فوجی تواںائیوں میں اضافہ کی خواھاں ہے اور ھرگز بیگانہ طاقتوں کو فوجی توانائی اور سیکورٹی میں مداخلت کا موقع نہ دے گی ۔


انہوں نے ایٹمی مذاکرات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر پابندیوں کے ہٹائے جانے کی بات ہے تو معاھدہ کے فورا بعد ہی یہ پابندیاں ہٹائی جائیں ۔


انہوں نے یمن پر عربستان سعودی کے حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سعودیہ عربیہ اسلحہ بنانے والے ممالک کے لئے بہت بڑا خریدار شمار کیا جاتا ہے ، اس طرح کے دنیا میں بہت بڑے اسلحہ کے خریدار کے نام سے معروف ہے ، یہ منافع مغربی ممالک کی جیب میں جا رہے ہیں اور اسی بنیاد پر مغربی بھی آل سعود کی حمایت میں مصروف ہیں ۔ 


آیت الله مجتهد شبستری نے کہا: یمن کی عوام مکتب سیدالشهداء(ع) کے تربیت یافتہ ہیں ، وہ اپنی استقامت سے عربستان سعودی کو ذلیل و رسوا کر کے چھوڑیں گے اور یمن کو آل سعود کا قبرستان بنا دیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬