13 April 2015 - 16:18
News ID: 8031
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید نجف اشرف میں آیت الله بشیر نجفی نے مسئلہ مھدویت سے سوء استفادہ کو نہایت خطرناک جانا ۔
آيت الله بشيرنجفي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں آیت الله بشیر نجفی نے حرم امام علی(ع) کے زائرین سے ملاقات میں مومنین کو ظھور امام زمانہ (عج) کا زمینہ فراہم کرنے کی تاکید کی اور کہا: مومنین نفس و روح کی طھارت اور اخلاص قلب کے ذریعہ خداوند متعال سے ظھور امام زمانہ (عج) کی دعائیں کریں تاکہ دنیا میں عدل و انصاف کی حکمرانی ہوسکے ۔
 

انہوں نے مسئلہ مھدویت سے سوء استفادہ کو نہایت خطرناک جانا اور کہا: مھدویت کے دعویدار بہت بڑا خطرہ ہیں اور وہ اس طرح حضرت ولیعصر(عج)  کی توھین کرتے ہیں  ۔


حضرت آیت الله نجفی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق امام زمانہ (عج) کا دارالحکومت ہے اس ملک میں امن و امان کی حکمرانی کا مطالبہ کیا ۔


اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے اخر میں امام زمانہ (عج) کے سلسلہ سے پوچھے گئے حضار کے سوالوں کا جواب دیا ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬