11 April 2015 - 19:43
News ID: 8021
فونت
رسا نیوز ایجنسی - یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی صحافتی ٹیم نے سعودی عرب کے حملوں کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے موقف کی قدردانی کی ۔
يمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کی صحافتی ٹیم کے رکن نصرالدین عامر نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا: یمن کے عوام نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے اس ملک پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت کا خیر مقدم کیا ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ لبنانی عوام، یمن کے مظلومین کے مفاد میں ہرطرح کے موقف کی حمایت کرتے ہیں کہا: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ایران جیسے انقلابی ملک کی جانب سے کہ جو ہمیشہ ہی مستضعفین کے حامی رہے ہیں، دانشمندانہ موقف اختیار کرنا معمول کی بات ہے ۔


نصرالدین عامر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ عالمی سامراجی ذہن اس موقف کی مخالفت کررہا ہے کہا: آیت اللہ العظمی خامنہ ای اپنے علمی مقام و مرتبے اور بحثیت ولی امر مسلمین، سنت الہی کے مفھوم کے پیش نظر اچھی طرح جانتے ہیں کہ قرآن کریم کے وعدے کے مطابق کامیابی مستضعفین کا مقدر ہو گی-


واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے جمعرات کے روز کو اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ سعودیوں نے یمن پر جارحیت کر کے خطا اور غلطی کی ہے اور علاقے میں غلط روایت قائم کی ہے-


آپ نے اپنے اس خطاب میں فرمایا : بچوں کو قتل کرنا ، گھروں کو ڈھانا اور اس ملک کے بنیادی ڈھانچوں اور قومی سرمائے کو تباہ و برباد کرنا ، بہت بڑا جرم ہے-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬