‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2015 - 18:06
News ID: 8044
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مسجد الحرام کے امام جماعت کی جانب سے شیعوں اور ایرانیوں کی توھین پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
حضرت آيت ‌الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا مسجد الحرام کے امام جماعت کی جانب سے شیعوں اور ایرانیوں کی توھین پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: آپ دنیا کے مقدس ترین مقام میں رہ کر دنیا کے مسلمانوں کی تکفیر کرتے ہیں اور وہ بھی اس کے بعد کہ آپ کے مذھب و مکتب کا فساد پوری دنیا پر ظاھر ہوچکا ہے ۔


آپ نے یہ کہتے ہوئے کہ داعش، النصره و القاعده جیسے تکفیری گروہوں کے وجود میں آنے اور ان کی جنایتوں سے یہ معلوم ہوگیا کہ مکتب تکفیر کی اساس و بنیاد عقل و نص و قران کریم  اور اسلام کے برخلاف رکھی گئی ہے کہا : دنیا پر یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ تکفیری کا میوہ داعش و القاعدہ اور اس جیسے افراد و گروہ ہیں ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا: آپ نے اسلام ممالک کو نابود کیا ، اور اب یمن کی نابودی کے درپہ ہیں ، ایران ، یمن  کے لوگ اور  تمام شیعیوں کا کہنا ہے کہ یمن کو سیاسی طریقہ سے حل کیا جائے بمباری کے ذریعہ نہیں ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: آپ نے شام میں عوامی مطالبہ پر توجہ دئے بغیر جنایتیں کی ، لوگوں کا قتل عام کیا ، کیوں لوگوں کے مطالبہ پر توجہ دئے بغیر ہر طرف ویرانی میں مصروف ہیں ؟ اور اس کے بعد ایران کو متھم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایران مقصر ہے ، جبکہ مقصر وہ لوگ ہیں جو عوامی مطالبات نہیں دیکھنا چاہتے اور حقیقت کو ماننے سے انکار کرتے ہیں ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے کہا: عراقیوں، یمنیوں اور شامیوں کو اپنے دفاع کا حق ہے ، آج یمنی کہتے ہیں کہ ہم حاضر  ہیں بیٹھ کر مذاکرہ کریں اور ایک حکومت تشکیل دیں مگر سعودی مفتی کا کہنا ہے کہ یمن پر حملہ حکیمانہ عمل تھا ، کیا ویرانی اور قتل عام حکیمانہ کام ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬