‫‫کیٹیگری‬ :
14 April 2015 - 16:29
News ID: 8037
فونت
مراجع کرام نے ملاقات کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله سید شبیری زنجانی نے حضرت آیت الله صافی گلپایگانی کے گھر پر ان سے ملاقات کی اور ان مراجع تقلید عظام نے حوزات علمیہ کے مختلف مسائل پر تبادل خیال کیا ۔
حضرت آيت الله  سيد موسي شبيري زنجاني  ,حضرت آيت الله صافي گلپايگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله  سید موسی شبیری زنجانی امام جماعت حرم مطہر حضرت معصومہ نے گذشتہ شب حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی کے گھر جا کر مرجع تقلید سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

ان دو مراجع کرام کے درمیان ملاقات میں مختلف مسئلہ پر خاص کر حوزات علمیہ کے بعض اہم مسائل پر گفت و گو کی گئی ۔

قدیم علماء کی سنت و سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ، حوزہ علمیہ کی درخشان تاریخ اور اس کے بزرگوں پر توجہ دینے کے ساتھ دین مبین اسلام کی تبلیغ کے لئے پوری طرح سے تیاری کی ضرورت کی تاکید ان دو بزرگ مرجع کرام کی درمیان گفت و گو میں کی گئ ہے ۔

قابل ذکر ہے اس سے پہلے حضرات آیات وحید خراسانی و مکارم شیرازی نے بھی حضرت آیت الله صافی گلپایگانی کے گھر تشریف لے گئے اور وہاں مرجع تقلید سے خطے ، عالم اسلام ، ملک کے مسائل اور خاص کر حوزات علمیہ کے امور پر تبادل نظر کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬