رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی صدر وفاق علماء شیعہ پاکستان حجت الاسلام سید رضی جعفر نقوی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ملتان ڈویژن کے زیرِ انتظام جعفریہ ہاسٹل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہاسٹل کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور طلباء کی رہنمائی کی۔
حجت الاسلام رضی جعفر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : نو جوان اپنی ان قیمتی خدمات کی وجہ سے مستقبل میں ایک اچھی ٹیم دینگے اور جوانوں کی ان کاوشیں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا : طلباء نے معاملات کو منظم کر کے نوجوانوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونے کا موقع دیا۔ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا : مجھے وہ نشستیں بہت پسند ہیں جس میں ہمارا ذکر کیا جائے دین کے بنیادی اصولوں کو اُجاگر کیا جائے۔
مرکزی صدر وفاق علماء شیعہ پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : آقائے خمینی نے فرمایا : نوجوانوں کو اُن کے دین اور مذہب کے مطابق یکجا کر کے ایک ساتھ لے چلو ۔ قائدِ اعظم نے 1930ء میں بیرسٹری مکمل کی کام کی رفتار سُست رہی 1939ء کے بعد جب نوجوان ساتھ مل گئے تو رفتار بہت تیز ہو گئی۔
انہوں نے وضاحت کی : انقلاب اسلامی ایران میں بھی یہی بات شروع میں اُن کے ہم خیال لوگ کم تھے آہستہ آہستہ پیغام ہر جگہ پھیلا اور نوجواں ہی انقلاب کے فوجی و سپاہی تھے ۔ نوجوانوں نے شاہ کے ٹینکوں کے سامنے اپنے سینے کھول دیے کہا ہمارے سینوں کو چھلنی تو کر سکتے ہو مگر اللہ کے قانون کو نافذ کرکے ہی دم لیں گے۔
حجت الاسلام رضی جعفر نے بیان کیا : اس ہاسٹل کا قیام عظیم کام ہے بنیاد اخلاص کی بنیاد پر ہے۔ حدیث ہے کہ جس کام کی بنیاد اللہ کی خوشنودی ہو وہ مکمل پائے گا اللہ آپ کو ہم سب کو سرخرو فرمائے۔
قابل ذکر ہے حجت الاسلام اختر حسین نسیم مرکزی جنرل سیکرٹری وفاق علماءِ شیعہ پاکستان، برادر تجمل عباس مہدی ڈویژنل ناظم جعفریہ یوتھ ملتان ڈویژن، برادرذیشان حیدر مرکزی ایجوکشن سیکرٹری جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور برادر حیدر عباس انقلابی صوبائی آرگنائزر پاکستان حجت الاسلام رضی جعفر کے ہمراہ تھے۔